ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ممبئی میں بی جے پی ایم پی کریٹ سومیا کا شیوسینا پر قتل کا الزام

ممبئی میں بی جے پی ایم پی کریٹ سومیا کا شیوسینا پر قتل کا الزام

Thu, 13 Oct 2016 20:32:06  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 13 اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے ایم پی کریٹ سومیا نے آج شیوسیناپر ان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے اور ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر اس پوری سازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے کہا ہے۔ سومیا نے منگل کو ملنڈ میں ان پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا،شیو سینا کے کارکنوں نے میرے قتل کی کوشش کی۔اس حملے کے سلسلے میں پولیس نے اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔اس حملے میں بی جے پی کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔یہ حملہ ملنڈ میں اس وقت ہوا تھا جب شیوسینا کے کارکنوں نے سومیا کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس تقریب میں دشہرے کے موقع پر ایم سیجییم میں کرپشن مافیاکا پتلا پھونکا جانا تھا۔شیوسینا کے کارکنوں نے اس پتلے کو پھونکے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے پروگرام کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ وہ اقتدار میں ہے۔تاہم پولیس مداخلت کرتے ہوئے صورت حال کو کنٹرول میں لے آئی۔ایم سیجییم میں گزشتہ 20 سال سے شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کی حکومت ہے اور باڈی انتخابات اگلے سال ہونے والے ہیں۔شمال مشرقی ممبئی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے پہلے کہا تھا کہ وہ ایم سیجییم میں مافیا راج اور بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔


Share: